جاپان بھی شمالی کوریا کے ساتھ سربراہی اجلاس چاہتا ہے، جاپانی وزیر خارجہ

جمعرات 14 جون 2018 14:42

ٹو کیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے کہا ہے کہ ان کے وزیر اعظم شینزو آبے شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔ کونو کے مطابق اس اجلاس میں خاص طور پر اغوا کے واقعات بارے بات چیت کو اہمیت حاصل رہے گی۔

(جاری ہے)

جاپانی وزیر خارجہ نے یہ بیان سیول میں اپنے امریکی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دیا۔ جاپان کی جانب سے شمالی کوریا پر الزام لگایا جاتا ہے کہ اس کے سترہ شہریوں کو سن 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں اغوا کیا گیا تھا۔ ان میں سے پانچ زندہ واپس لوٹ آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :