کیسکونے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بجلی فراہمی کے انتظامات کرلئے

جمعرات جون 14:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی((کیسکو)نے عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بجلی کی باقاعدہ فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈکوئٹہ (081-9201445)کومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاگیاہے جو24گھنٹے کھلارہے گا۔جس میں ایس ڈی اواوراس کی ٹیم پرمشتمل عملہ شہرمیں کسی بھی جگہ بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کرے گا۔

صارفین کی جانب سے بجلی کے منقطع ہونے کی شکایت موصول ہونے پر مرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سنٹر بجلی کی بحالی کیلئے فوری کارروائی کرے گا۔علاوہ ازیں سنٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش کی مانیٹرنگ اوربجلی کی صورتحال سے کیسکوکے اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کوئٹہ شہرسے باہر تما م سب ڈویژنل افسران عید کی تعطیلات کے دوران اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ شام 5بجے سے رات11بجے تک اپنے دفترمیں موجودرہے گاتاکہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایاجاسکے ۔

بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اورقلت کے باعث کیسکوکے سسٹم پربے تحاشابوجھ بڑھ گیاہے۔جس کی وجہ سے مختلف علاقوںمیں ٹرپنگ اورکم وولٹیج کامسئلہ بھی سامنے آرہاہے۔ کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران تمام غیر ضروری برقی آلات بند کرنے کے علاوہ ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ تمام صارفین کو اس دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :