پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بڑا ریکارڈ بناڈالا

گرین شرٹس گزشتہ دو سال سے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ناقابل تسخیر‘ سرفراز کی کپتانی میں مسلسل 8 ویں سیریز میں فاتح

جمعرات 14 جون 2018 15:15

ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پاکستان نے مسلسل ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا ہے۔گرین شرٹس کی سکاٹ لینڈ کے خلا ف دو ، صفر سے کامیابی اس فارمیٹ میں ان کی مسلسل آٹھویں بار سیریز میں کامیابی کی ضمانت بنی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کے بعد کسی ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست نہیں کھائی ہے اور اس دوران گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو تین مرتبہ ہرانے کے علاوہ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ،،سری لنکا ،ورلڈ الیون اور سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے ،،پاکستان کے بعد دوسری لگاتارسیریز می کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز ہے جس نے 2012ء اور2013ء کے دوران 5سیریز جیتیں تھیں جب کہ پاکستان ، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لگاتار4،4سیریز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔