ٹنڈولکرنے زخمی پرندے کو ریسکیو کرلیا ‘ویڈیو وائرل

جمعرات جون 15:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) کرکٹ کی دنیا کے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر اس بار زخمی پرندے کی مدد کو پہنچ گئے۔ بھارتی کرکٹر نے نہ صرف زخمی پرندے کو ریسکیو کیا بلکہ اسے اپنے ہاتھ سے چکن اور بریڈ بھی کھلائی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمی پرندے کو کووں نے زخمی کردیا تھا جوسچن کے گھر کی بالکونی میں آگیا اوریوں انہوںنے نہ صرف بالکونی میں رہنے دیا بلکہ اسے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایاکئی گھنٹوں تک رکھنے کے بعد انہوں نیپرندے کیطبی امداد کی اور اسے دوبارہ اڑنے کا قابل بنا کر آزاد چھوڑ دیا۔۔فیس بک پر شیئر کی گئی سچن کی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک ایک ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔