انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ پرسوں کھیلا جائیگا

میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے

جمعرات 14 جون 2018 15:21

کارڈف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں ہفتہ کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 19 جون کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، سیریز کا چوتھا میچ 21 جون کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میں شامل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔

انگلینڈ نے پہلے میچ میں کینگروز کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :