مختلف محکموں، افراد کی انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنیٰ کی درخواستیں ،

الیکشن کمیشن کااظہار ناراضگی انتخابات کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، جسے مل کر پورا کرنا ہے، کوئی درخواست استثنیٰ کیلئے نہ بھیجی جائے، بیان

جمعرات 14 جون 2018 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مختلف محکموں اور افراد سے انتخابات میں ڈیوٹی سے استثنیٰ کی درخواستوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرنا ہم سب کا ایک قومی فریضہ ہے جسے ہم سب نے ملکر پورا کرنا ہے اور اپنے ملک وقوم کو ایک صاف شفاف الیکشن دینا ہے ۔

(جاری ہے)

لہٰذا کوئی ایسی درخواست استثنیٰ کیلئے الیکشن کمیشن کونہ بھیجی جائے ۔