صوبائی وزیر ظفر محمود کی زیر صدارت عید الفطر کے د نوں میں عوام کو تفریحی مقامات پر بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اہم اجلاس
تمام تفریحی مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات کو فاقیت دی جا ئے گی، تمام سینی ٹیشن عملہ کی چھٹیا ں منسوخ ، لیسکو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا پابند
جمعرات 14 جون 2018 15:21
(جاری ہے)
تمام تفریحی مقامات پر سخت سکیورٹی انتظامات کو فاقیت دی جا ئے گی۔اس سلسلہ میں پرائیویٹ و سرکاری سطح پرسکیو رٹی گارڈز اپنے فرائض چابکدستی سے ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سینی ٹیشن عملہ کی چھٹیا ں منسوخ کر دی گئی ہیںتاکہ عید کے دنوں میں لوگوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں لیسکو لوڈ شیڈنگ قطعی نہیں کرے گا۔تمام پارکوں اور تفریحی گاہوں کو خو بصورت برقی قمقموں اور روشنیوں سے دلکش بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تما م قسم کے جھولوں کے معائنہ کے بعدان کے مالکان کو این او سی جاری کیا جائے گا۔چڑیاگھر کے باہر ٹکٹوں کے حصول کے لئے رش سے بچنے کے لئے زیادہ تعداد میں ٹکٹ کائونٹر کا قیام عمل لایا جائے گا۔ان تفریحی گاہوں پر لوگوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی اور سایہ با آسانی دستیاب ہو گا۔ کسی بھی جگہ پر کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو موقع پر سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتارٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام عملہ کے ساتھ عید کے تمام دنوں میں پارکوں و تفریحی مقا مات پر دستیاب مختلف فوڈ آئٹمز کی چیکنگ بھی کرے تاکہ لوگوں کو معیاری خوراک دستیاب ہو سکے۔ ان تمام مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھا دیا گیا ہے جہان ہر قسم نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پرپارکنگ کا بہترین انتظامت عمل میں لائے جائینگے۔سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس والوں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیںتاکہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر سختی سے نگاہ رکھیں۔تمام انٹری پوائنٹس پرواک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر ز کا استعمال عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر عید کے دنوں میں بارش ہوئی تو واسا فوری طور پر تفریحی مقامات سے پانی کا اخراج کرے گاتاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.