محبتیں،اتحاد اور جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے کیلئے پی ٹی وی کی خصوصی ٹرانسمشن ’

عید اخوت‘،اردو فیچر فلمیں ’یہ زمانہ اور ہے‘، ’باؤجی‘، ’آئینہ اور صحت‘ دکھائی جائینگی

جمعرات 14 جون 2018 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) پاکستان ٹیلی وژن نے باہم محبتیں ،اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے لئے عید پر خصوصی ٹرانسمشن "عید اخوت" پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے۔عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے پاکستان ٹیلی وژن نے اپنے ناظرین کیلئے بہت سے دلچسپ پروگرامز پیش کرے گا۔ عید کے پہلے روز کے پروگرامز ،سپیشل عید شو" ہم سب ساتھ ساتھ ہیں" ،مزاحیہ پروگرام "پیار سمندر پار"،--"عیدزعفران"،"جونیئر سٹار ندیم جعفری کے ساتھ"، "برقعہ ایونجر" ، عید کا خصوصی کھیل" افرا تفریح" ، اردو فیچر فلم "یہ زمانہ اور ہی" اور" نیشنل آکون ایوارڈز گالا "شامل ہیں۔

عیدکے دوسرے دن "برقع ایونجر"، "شوٹنگ آن ہی"،" عید زعفران"، "سیگنیچر ٹیونز، "برقعہ ایونجر ,"پیار سمند رپار"،"جونیئر سٹار ندیم جعفری کے ساتھ"،عید کا خصوصی کھیل "پیالی میں طوفان"،"عید سپیشل شو( گلوبل)"،"ورثہ" اور اردو فیچر فلم "باؤجی" دکھائے جائیںگے۔

(جاری ہے)

جبکہ عید کے تیسرے دن" برقعہ ایونجر"،"عید سپیشل شو( گلوبل)"،"عید زعفران"،"عید چلڈرن گالا" ،" سیلبرٹی لاؤنج(عید سپیشل)"، مزاحیہ پروگرام "پیار سمندر پار"، خصوصی کھیل "چاند چاندنی چاند رات"،" سپیشل شو (عابدہ پروین)"، "سیگنیچر ٹیونز "اور اردو فیچر فلم" آئنہ اور صحت" ناظرین کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ پی ٹی وی کے تمام مراکز خوشی کے اس پر مسرت موقع پر اپنے ناظرین کے لئے خوبصورت گیت بھی پیش کریں گے۔