جاپان شمالی کوریا سے سربراہی ملاقات کا خواہشمند، تاروکونو

ملاقات میں اغوا کے واقعات بارے بات چیت کو اہمیت حاصل رہے گی،جاپانی وزیر خارجہ

جمعرات جون 15:27

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے کہا ہے کہ جاپان بھی شمالی کوریا سے سربراہی ملاقات کا خواہشمند ہے، ملاقات میں اغوا کے واقعات بارے بات چیت کو اہمیت حاصل رہے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے کہا ہے کہ ان کے وزیر اعظم شینزو آبے شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

کونو کے مطابق اس اجلاس میں خاص طور پر اغوا کے واقعات بارے بات چیت کو اہمیت حاصل رہے گی۔ جاپانی وزیر خارجہ نے یہ بیان سیول میں اپنے امریکی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دیا۔ جاپان کی جانب سے شمالی کوریا پر الزام لگایا جاتا ہے کہ اس کے سترہ شہریوں کو سن 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں اغوا کیا گیا تھا۔ ان میں سے پانچ زندہ واپس لوٹ آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :