وینزویلا، سپریم کورٹ،ما دورو کے صدر منتخب ہونے پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد

جمعرات 14 جون 2018 15:28

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) وینزویلا کی سپریم کورٹ نے صدر نکولس مادورو کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کر دئیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی سپریم کورٹ نے ملکی صدر نکولس مادورو کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے۔ مادورو نے رواں برس مئی میں دوسری مدت صدارت کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ ٹوئٹ کیا گیا اور اعتراضات مسترد کرنے کے حوالے سے قانونی وجوہات کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ اعتراضات کے حوالے سے اپیل صدارتی الیکشن کے امیدوار ہنری فالکن کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ فالکن ہی مادرو کے مرکزی حریف تھے۔ اپوزیشن نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ امریکا، یورپی یونین اور کئی لاطینی امریکی ممالک نے مادورو کے صدارتی الیکشن میں دوبارہ کامیاب ہونے پر شدید تنقید کے علاوہ انتخابی عمل کی مذمت بھی کی تھی۔