شیخ رشید کی تنقید کرنےپرمریم نوازکو پوسٹمارٹم کرنے کی دھمکی

مریم کہتی کہ فیصلے کا سب کوعلم تھا، لیکن میں چوہدری نثار نہیں ہوں کہ بولوں یا نہ بولوں،میں تین منٹ میں ایسا پوسٹمارٹم کروں گا کہ آپ سیاست سے بھاگ جائیں گی،میں آپ کوآخری وارننگ دیتا ہوں۔نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات جون 15:20

شیخ رشید کی تنقید کرنےپرمریم نوازکو پوسٹمارٹم کرنے کی دھمکی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جون 2018ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مریم نواز کو پوسٹمارٹم کرنے کی دھمکی دے دی۔انہوں نے کہا کہ مریم کہتی کہ فیصلے کا سب کوعلم تھا، لیکن میں چوہدری نثار نہیں ہوں کہ بولوں یا نہ بولوں،میں تین منٹ میں ایسا پوسٹمارٹم کروں گا کہ آپ سیاست سے بھاگ جائیں گی،میں آپ کوآخری وارننگ دیتا ہوں ۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے متعلق میں توپرامید تھا۔

الیکشن ریٹرننگ اور الیکشن ٹریبونل میں کیس جیتا اب تیسری جگہ کیس آیا تھا۔انہوں نے کہاکہ کیس اتنا تھا کہ جمع تفریق کرتے ہوئے 9لکھا ادھرسے جو حاصل ہوا وہاں 10لکھنا تھا۔باقی سب کچھ ٹھیک ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے میں پاناما یا اقامہ نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کوئی چیز چھپائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ میرا کیس اتنا سنجیدہ کیس بن جائے۔

مجھے پوری دنیا سے کیس جیتنے پرمبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔یہ چاہتے ہیں کہ میں مرجاؤں ۔میں جس دن مروں گا یہ کفن اٹھا کردیکھیں گے کہ شیخ رشید مرا ہے یا ابھی زندہ ہے۔میں ان کی سیاسی موت کا نام ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں اسمبلی میں 62اور 63میں 10نمبر کاچھتر لیکر آرہا ہوں۔ان بدمعاشوں کے ساتھ یہی سلوک کرنا ہے ۔یہ خانہ نمبردو کے لوگ خانہ نمبر ایک میں آگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں مریم صاحبہ سے درخواست کرتاہوں کہ میں بچوں پرکبھی تبصرہ نہیں کرتا۔میں چوہدری نثار نہیں ہوں کہ بولوں یا نہ بولوں۔ میں تین سال انتظار کرنے والا نہیں ہوں ،میں تین منٹ میں ایسا پوسٹمارٹم کروں گا کہ آپ سیاست سے بھاگ جائیں گی۔میں آپ کوآخری وارننگ دیتا ہوں ،میرا نام نوازشریف نے نہیں شیخ رشید ہے ، میں مفاہمت پریقین نہیں رکھتا۔

جس پرپروگرام کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے شیخ رشید کی کلاس لیتے ہوئے کہاکہ آپ کے حق میں فیصلہ آیا ہے ۔مریم نوازکے والد ناہل ہیں۔ان کے خلاف فیصلہ آیا آپ دھمکیاں کیوں دیتے ہیں آپ بھی سیاسی تبصرہ کردیں۔اینکر نے سوال کیا کہ سروے بتا رہے ہیں کہ عمران خان کی ابھی کوئی ہوا نہیں ہے۔جس پرشیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف کی پاکستان میں سیاست کونہیں دیکھ رہا۔ویسے بڑے ٹارزن ہیں لیکن خلائی مخلوق کی باتیں کرتے ہیں اور قدموں میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :