پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا، ذرائع

جمعرات 14 جون 2018 16:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا ہے جبکہ پاسپورٹ کی بحالی سے متعلق بھی غور کیاجارہا ہے، نجی ٹی وی کے مطا بق جمعرات کو وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا ، وزارت دا خلہ پر ویز مشرف کے پاسپورٹ کی بحالی سے متعلق بھی غورکر رہی ہے جس پر جلد فیصلہ متو قع ہے،وا ضح ر ہے کہ گز شتہ د نو ں پر ویز مشرف نے عام انتخا بات میں حصہ لینے کی غر ض سے وطن واپس آ نے کا اعلا ن کیا تھا تا ہم وہ شنا ختی کارڈ اور پا سپو رٹ کیبندشکے با عث وا پس نہیں آ سکے تھے۔

متعلقہ عنوان :