دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے،

پاک فوج نے اس جنگ میں تاریخی اور لازوال کر دار ادا کیا ہے، شہداء کی قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی کا کور کمانڈر لاہور سے ملا قات میں اظہار خیال

جمعرات 14 جون 2018 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، پاک فوج نے اس جنگ میں تاریخی اور لازوال کر دار ادا کیا ہے، شہداء کی قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے۔ جمعرات کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، پاکستان کی افواج نے اس جنگ میں تاریخی اور لازوال کردار ادا کیا ہے، قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر سپوت ہیں، شہداء کی قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے، قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔