Live Updates

عید الفطر کی خو شی میں سند ھ میں قیدیوں کی سزا میں60یوم کی کمی کا اعلان

7قیدیوں کو سزا پوری ہونے پر جیلوں سے آزاد بھی کر دیا گیا،سزا ئو ں میں کمی جیل قوانین رول نمبر 216 کے تحت کی جا تی ہے، آئی جی جیل خانہ جات سندھ

جمعرات 14 جون 2018 16:03

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت حسین منگن نے عید کی خوشی میں 339 قیدیوں کی سزا میں60یوم کی کمی کا اعلان کر دیا، نجی ٹی وی کے مطا بق آئی جی جیل خانہ جات نے 7قیدیوں کو سزا پوری ہونے پر جیلوں سے آزاد بھی کر دیا، آئی جی جیل کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو سزا میں 60 یوم کی کمی جیل قوانین کے تحت کی جاتی ہے، جیل قوانین رول نمبر 216 کے تحت اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے تمام جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں کمی کر سکتا ہے تا ہم کچھ قیدی ایسے بھی ہیں جن کی سزائوں میں کمی نہیں کی جاتی، انہو ں نے مزید کہا کہ جیلوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنائی گئی ہے، کچھ جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں جبکہ کچھ میں لگانے کا کام جاری ہے۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :