Live Updates

آزادکشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے زائد کرایہ وصولی بارے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لے لیا

سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر ماتحت دفاتر کو عید اور عید کی تعطیلات کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکیخلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت

جمعرات 14 جون 2018 16:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) آزادکشمیر کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے مختلف اخبارات میں چھپنی والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر ماتحت دفاتر کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ عید اور عید کی تعطیلات کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرزکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

ان کے روٹ پرمنٹ منسوخ کرتے ہوئے گاڑیوں کی ضبطگی بھی کی جائے وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے ماتحت محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ پولیس نفری کے ہمراہ مختلف روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کی روٹ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں سے بات جیت کرکے ان کے مسائل کو سنتے ہوئے ان کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔

(جاری ہے)

وزیر بحالیات نے اپنے ٹرانسپورٹ حضرات سے اپیل کی ہیکہ ٹرانسپورٹرز حضرات رمضان المبارک کے تقدس کا خیال رکھیں اور اس کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرزحضرات کو خود چاہیے کہ ان کے اندر چھپی ہوئی کالی بھیڑیں جو رمضان المبارک کے مہینے میں زائد کرائے وصول کرکے مسافروں کو تکلیف میں ڈالتے ہیں ان کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے روٹ پرمنٹ منسوخ کرکے اچھے اور بہترین ٹرانسپورٹرز کو عوامی خدمت کا موقع دیا جا سکے۔وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے موٹرویکل ایگزامینرMVEکو خصوصی ہدایات دیں ہیکہ وہ ان دنوںخصوصی چیکنگ کو یقینی بنائیں اور روزانہ کی پراگریس رپورٹ وزارت کو ارسال کریں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات