محکمہ مذہبی امور و اوقاف کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر خصوصی انتظاما ت

جمعرات 14 جون 2018 16:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) محکمہ مذہبی امور و اوقاف کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر خصوصی انتظاما ت کر دئیے گئے ہیں۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محکمہ اوقات کی تحویل میںموجود ایسے جملہ دربار ہا جہاں نماز عید کی باجماعت ادائیگی کا اہتمام کیا جاتا ہے پر نماز عید کی ادائیگی کے لئے نمازیوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے شامیانوں ، قالینوں ، پنکھوں اور بجلی و پانی کی بلا تعطل فراہمی کے علاوہ دیگر جملہ ضروری سہولیات کی فراہمی کا معقول انتظام کیا جائیگا ۔

عید کے اجتماعات کے لئے مساجد کی فول پروف سیکیورٹی کا اہتمام کیا جائے اور اس ضمن میں مقامی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون حاصل کیا جائیگا ۔ عید کے خطبات میںبین المسالک ہم آہنگی ، تحمل و برداشت کے فروغ اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کو خطبات کا موضوع بنایا جائے اور ملک کے استحکام ، ترقی ، خوشحالی اور مقبوضہ جمو ں وکشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا جائے ۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف کی تحویل میں موجود دربار ہاء اور مساجد کے علاوہ دیگر نمایاں مقامات پر محکمہ اوقاف کی جانب سے اہل اسلام کو عید کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے مناسب عبارات پر مشتمل خصوصی پینا فلیکس آویزاں کئے جائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :