کوئٹہ میں عید کے موقع پرعوام کے لئے دہشتگردی کا تھرٹ مو جود نہیں ،

شہر میں چاند رات کو پولیس کی1370 ،عید الفطرکے موقع 1825افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجا م دیں گے عید کی مناسبت سے پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ،شہر بھر میں ایف سی کے 2000سے زائد افسران و اہلکار حفاظت پر ما مور ہوںگے،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس و ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور سیکٹر کمانڈر ایف سی بریگیڈ ئیر تصور کی پریس کانفرنس

جمعرات 14 جون 2018 16:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس و ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر عید کے موقع پرعوام کے لئے دہشتگردی کا واضع تھرٹ مو جود نہیں تاہم دہشتگرد اب سکیورٹی فورسز پر حملے کررہے ہیں ، کوئٹہ شہر میں چاند رات کو پولیس کی1370 جبکہ عید الفطرکے موقع 1825افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجا م دیں گے عید کی مناسبت سے پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ،شہر بھر میں ایف سی کے 2000سے زائد افسران و اہلکار حفاظت پر ما مور ہوںگے ۔

کوئٹہ میں نماز عید الفطر کے 180مقامات پر اجتما عات ہونگے ان میں سے 10مقامات حساس قرار دیے گئے ہیں ،ٹریفک پولیس کے ساتھ نا مناسب روئیہ اختیار کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،شہر ی سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعرات کو سی سی پی او آفس کوئٹہ میں سیکٹر کمانڈرفرنٹیئر کور کوئٹہ برگیڈئیر تصور ستار کے ہمراہ پر یس کانفر نس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ فاروق فیض، ایس ایس پی ایاز بلوچ ،ایس پی سجاد ترین ،ڈی ایس پی ٹریفک جاوید سمیت دیگر بھی موجود تھے، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں چاند رات کو بازاروں میں رات گئے تک رش رہتا ہے تاجروں نے بازار چار بجے تک کھلے رکھنے کا کہا ہے جس کے بعد پولیس اور ایف سی نے سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں شہر میں چاند رات کوکل 1370افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے ان میں 1 ایس ایس پی ،4 ایس پی ،9 ڈ ی ایس پی ،52انسپکٹر ،360ایل ایس،400ایگل اسکواڈ ،400ٹریفک اہلکار، 120بی سی ، ایلیٹ اور آر آر جی اہلکار،جبکہ اے ٹی ایف کے 24اہلکار شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ ملینیم مال،گولڈ سٹی،ایم ڈی ایس سٹور ،سرینا ہوٹل ،چوڑی گلی ،لیاقت بازار ،ہاشمی ،سنہری ،لا لا زارمارکیٹوںکی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ان مقامات پر پولیس ،ایف سی کی نفری کے ساتھ ساتھ اسپیشل برانچ کے اہلکاربھی تعینات کئے گئے ہیں جبکہ خواتین کو بھی تحفظ فراہم کر نے کے لئے پولیس کی خواتین اہلکاروں کی کافی نفری تعینات کی گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ عید پر شہر میں 1825افسران و اہلکار تعینات ہونگے ان میں 1ایس ایس پی ،4ایس پی ،14ڈی ایس پی ،146انسپکٹر،750ایل ایس ،200ایگل اسکواڈ،70آر آر جی ،100اے ٹی ایف اور 240ٹریفک اہلکار شامل ہیں ،اس کے علاوہ کوئیک رسپانس فورس کی ٹیمیں کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسٹینڈ بائی رکھی گئی ہیں ،کوئٹہ میں 180مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہونگے شہر میں نارمل مقامات پر کم سے کم 1سے 4 کی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ 10حساس مقامات پر 2-10کی نفری تعینات ہوگی کسی بھی شخص کو بغیر تلاشی کے عید گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس کے علاوہ تمام تھانہ جات کی نفری بھی اپنے علاقوں میں تعینات ہوگی ، انہوں نے کہا کہ عید کا چاندنظر آنے کے بعد ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے یہ و ہ عناصر کر تے ہیں جو شرپسند یا نا سمجھ ہوں ہوائی فائرنگ سے جانی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ کر نے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ کچھ دن میں شہریوں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے درمیان تنازعات ہوئے ہیں ان میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ پولیس سمیت تمام قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرے، ٹریفک پولیس سے سکیورٹی واپس لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں ہم نے شہر کے تمام مقامات پر ٹریفک اہلکاروں کو 2اہلکار فراہم کئے ہیں جو انکی حفاظت کریں گے ا س موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر ایف سی کوئٹہ بر گیڈ ئیر تصور ستار نے بتایا کہ عید کے موقع پر کوئٹہ شہر میں ایف سی کے پانچ ونگ تعینات کئے جائیں گے جن کی کل نفری 2000سے زائد ہے، اس کے علاوہ دیگر علاقوں سے نفری طلب کر کے کوئٹہ شہر کے حساس مقامات پر تعینات کی گئی ہے ، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی بھی نگرانی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی