لکی مروت، دوستی سے انکار پر کمسن طالبعلم کو قتل کرنیوالا اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات جون 16:08

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) لکی پولیس نے گذشتہ ماہ دلوخیل میں دوستی سے انکار پر کمسن طالب علم کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو آباخیل سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او لکی جاوید خان اور اے ایس آئی امیر خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے آبا خیل میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر اشتہاری ملزم عادل کو گرفتار کرلیا ملزم نے گذشتہ ماہ دلو خیل میں دوستی سے انکار پر نویں جماعت کے طالب علم ہاصیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :