سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل میر پور میں ‘فطار ڈنر میں شرکت کریں گے ‘عیدالفطر کی نماز چیچیاں میں ادا کریں گے

جمعرات 14 جون 2018 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل میر پور روانہ ہو گئے جہاں پر وہ کھڑی شریف میں وحید پوٹھی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے جبکہ وہ عیدالفطر کی نماز چیچیاں میں ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ دور وز اپنے آبائی حلقہ میں قیام کریں گے اور اپنے حلقے کے عوام سے ملاقاتیں کریں گے۔