کم آمدنی والے موبائل صارفین کی موج لگ گئی!

کارڈ لوڈ کرنے پر سب سے بڑا فائدہ کیا ہوگا، شاندار خوشخبری سنا دی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 جون 2018 16:00

کم آمدنی والے موبائل صارفین کی موج لگ گئی!
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون 2018ء) : ترجمان ایف بی آر محمد اقبال نے بتایا ہے کہ غریبوں سے موبائل کارڈ پرٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا،15روز میں ایسانیا نظام بنائیں گے کہ جس میں زیادہ آمدنی اور کم آمدنی والے صارفین کی جانچ پڑتال کی جائیگی،میکانزم کے تحت کم آمدنی والوں سے ایڈوانس ودہولڈنگ ٹیکس وصول نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

رات بارہ بجے کے بعد ٹیکسز وصول نہیں کیے جائیں گے۔موبائل کمپنیز نے بھی اس پرعملدرآمد شروع کردیا ہے۔15روز میں ایف بی آر کے ساتھ ملکرٹیکسز کا نیا نظام بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی اتھارٹیز کے پاس جوسیلز ٹیکس کی مد میں کاٹے جاتے تھے وہ بھی اب چارج نہیں کیے جائیں گے اسی طرح مرکزی حکومت کا ود ہولڈنگ ٹیکس بھی نہیں کاٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہمیں احکامات ہیں کہ ایسے لوگوں سے ٹیکس وصول نہ کریں جن کی انکم پہلے ہی کم ہے، اور ان کی انکم ٹیکس ایبل نہیں بنتی۔اب ایف بی آر نے اب اس کی چھان بین کرنی اور ایسا میکانزم بنانا ہے کہ جن لوگوں کی آمدنی کم ہے ۔اور وہ لوئرانکم سے تعلق رکھتے ہیں۔ایسے لوگوں سے یہ ٹیکس وصول نہ کیا جائے۔کیونکہ موبائل فون توسبھی استعمال کرتے ہیں۔لیکن موبائل فون استعمال کرنے والوں میں چھان بین کرکے ایک میکانزم بنا نا ہے۔

انہوں نے ایک سوال پربتایا کہ ٹیکسز دو طرح کے ہوتے ہیں ۔ایک ٹیکس ایسے ہیں جن کا تعلق صارف کے استعمال سے ہوتا ہے۔چیزوں کے استعمال والے ٹیکسز توسبھی پرلاگو ہوں گے۔ایف بی آر موبائل فون کمپنیز سے ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکسز وصول کررہا تھا۔یہ ٹیکس ایسا ہوتا ہے کہ جوسال کے بعد آمدنی بنتی ہے اس میں ایڈجسٹ کیا جاتا تھا۔لیکن اس کت برعکس جہاں آمدنی کا کوئی ذریعہ ہی نہیں ہے تووہاں ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں بننا چاہیے یہی ان کے تحفظات تھے۔

انہوں نے کہاکہ موبائل فون کمپنیزپانچ ارب روپے تک ماہانہ دیتی ہیں۔یہ صرف ود ہولڈنگ ٹیکس کی بات کررہا ہوں۔واضح رہے سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پرٹیکسز وصول کرنے کیلئے میکانزم بنانے کا حکم دیا ہے۔جبکہ اس دوران 15دن تک موبائل صارفین کو 100روپے کا کارڈلوڈ کرنے پر100کا پورا بیلنس ہی ملے گا۔