مہاجرین 1989ء کو دو ماہ سے گزارہ الائونس نہ مل سکا‘عید کی خوشیاں ماند پڑگئی

وزیر بحالیات دارلحکومت سے گھر روانہ‘کمشنر بحالیات نے بھی مہاجرین سے منہ پھیر لیا

جمعرات 14 جون 2018 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) مہاجرین 1989ء کو دو ماہ سے گزارہ الائونس نہ مل سکا۔عید کی خوشیاں ماند پڑگئی۔وزیر بحالیات دارلحکومت سے گھر روانہ۔کمشنر بحالیات نہ بھی مہاجرین سے منہ پھیر لیا۔90 فیصد مہاجرین کا گزر بسر گزارہ الائونس ہی ہے۔مہاجرین نے عید کے دن بھی روزہ رکھنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہاجرین کو پچھلے دو ماہ سے گزارہ الائونس نہ مل سکا جس کا وزیراعظم آ زادکشمیر نے نوٹس لیا جس پر وزیر بحالیات نے ایکشن لیتے ہوئے روزوں میں بھی دونمبری کر ڈالی من پسند مہاجرین کو دوماہ اورکچھ کوایک ماہ اور تقریبا 60 فیصد کو ایک ماہ کا بھی گزارہ الآوئنس نہ مل سکا۔

اس موقع مہاجرین نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر بحالیات کو مہاجرین سے کوئی سروکار نہیں وزیراعظم ایسے نااہل شخص کو فی الفور ایسی اہم وزارت سے فارغ کریں جو حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں مہاجرین عید والے دن بھی روزہ رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :