سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار مبارک حیدر کی طرف سے پیپلز پارٹی کے قائدین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

جمعرات 14 جون 2018 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار مبارک حیدر کی طرف سے پیپلز پارٹی کے قائدین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق وزیر سید بازل نقوی ،محمد حنیف اعوان ،سابق امیدوار اسمبلی خواجہ طارق سعید ،شوکت جاوید میر،بشارت افضل ،شیخ اظہر ،عدنان اعون ،سعید اعوان تنویر قریشی ،سید چن شاہ ،راجہ پرواز،عبداللطیف قریشی ،قاجی مظہر سلیم ،لالہ مصطفی ،طارق حمید قریشی ،ذوالفقار وانی ،جہانگیر مغل ،سید قلب عباس ،عامر یوسف زرگر،سید غلام نبی شاہ ،نصیر حیدری ،پی وائی او کے رہنما ماجد اعوان ،محسن سواتی ،سردار خرم ،پرویز چوہدری ،نصیر کھوکھر ،چوہدری منیر احمد و دیگر نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔