Live Updates

جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ،ْ 18جو ن کو پی ٹی آئی چیئر مین طلب

عمران خان سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی کو تسلیم کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں وہ صادق اور امین نہیں رہے ،ْ اعتراض ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے خلاف اعتراض مسترد کیے تو سپریم کورٹ جائیں گے ،ْدرخواست گزار

جمعرات 14 جون 2018 17:18

جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 53 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے۔این اے 53 سے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض کنندہ اور عمران خان کو 18 جون کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے لگائے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ٹیرین وائٹ کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے لہذا وہ آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، عمران خان صادق اور امین نہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔اعتراض کنندہ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی کو تسلیم کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں وہ صادق اور امین نہیں رہے جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے خلاف اعتراض مسترد کیے تو سپریم کورٹ جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات