موبائل کارڈ ٹیکس ختم ہونے سے ایف بی آرکو 15 روز میں 2 ارب ٹیکس نہیں ملے گا

موبائل کمپنیوں کو 15 روز میں ایک ارب 45 کروڑ روپے کم ملیں گے ،ْایف بی آر ذرائع

جمعرات 14 جون 2018 17:18

موبائل کارڈ ٹیکس ختم ہونے سے ایف بی آرکو 15 روز میں 2 ارب ٹیکس نہیں ملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) موبائل فون کارڈ پر سروس چارجز اور ٹیکس ختم ہونے سے ایف بی آر کو 15 روز میں 2 ارب روپے ٹیکس نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق موبائل فون کے کارڈ پر تمام ٹیکس اور سروس چارجز 15 روز کیلئے ختم ہونے پر کمپنیوں کو 15 روز میں ایک ارب 45 کروڑ روپے کم ملیں گے، کارڈ لوڈ کرنے پر کمپنیاں 10 فیصد کے حساب سے سالانہ 35 ارب روپے سروسز چارج لیتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق موبائل فون پر کارڈ لوڈ کرنے سے 120 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوتا ہے، ایف بی آر کو 12.5 فیصد کے حساب سے سالانہ 50 ارب روپے تک ملتے ہیں تاہم اب ایف بی آر 15 روز میں 2 ارب روپے ٹیکس نہیں ملے گا۔ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں 19.5 فیصد کے حساب سے 70 ارب روپے صوبوں کو ٹیکس ملتاہے تاہم اب صوبوں کو خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 15 روز میں 2ارب 91 کروڑ روپے نہیں ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :