چینی صدر کی صحافت کے حوالے سے کتاب شائع ،کتاب میں کئی بنیادی، تزویراتی اور مجموعی مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے

جمعرات 14 جون 2018 17:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) چینی صدر شی جن پھنگ کی صحافت کے حوالے سے کتاب شائع ہو گئی، کتاب میں کمیونسٹ پارٹی کے تشہیر ی کام کی طویل المدت بہتری کے لیے کئی بنیادی، تزویراتی اور مجموعی مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ کے صحافت کے متعلق خیالات کے حوالے سے ایک کتاب پیپلز پبلشنگ ہاوس اور شوئے شی پبلشنگ ہاوس کے زیر اہتمام شائع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مذکور ہ کتاب کی تدوین سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ نشرو اشاعت کی جانب سے کی گئی ہے۔ کتاب ملک بھر میں شنہواہ کے بک سٹورز پر دستیاب ہے۔ شی جن پھنگ کے صحافت کے متعلق خیالات ، ان کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے حوالے سے خیالات کا اہم حصہ ہیں۔ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی کے تشہیری کام کی بہتری اور اس کو موثر بنانے کے لیے تسلسل سے نئے خیالات، جائزے اور ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کمیونسٹ پارٹی کے تشہیر ی کام کی طویل المدت بہتری کے لیے کئی بنیادی، تزویراتی اور مجموعی مسائل کیحوالے سے پیدا ہونے والے مسائل پرر وشنی ڈالی ہے۔

متعلقہ عنوان :