بھارت، دپیکا پڈوکون کی 33منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی

جمعرات جون 17:19

بھارت، دپیکا پڈوکون کی 33منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) بھارتی شہر ممبئی میں دپیکا پڈوکون کی 33منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے 100افراد کو بحفاظت نکال لیا۔۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے ورلی علاقہ میں واقع 33 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سیافراتفری پھیل گئی۔ عمارت کی 32 ویں منزل میں لگی آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

آگ اتنی شدید تھی کہ 32 ویں منزل کا پورا حصہ شعلوں کی زد میں آگیا۔جس عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا وہ ورلی علاقہ کے ویر ساورکر مارگ پر موجود ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجوہ معلوم نہ ہوسکیں۔ عمارت کا نام بیومونڈ بتایا جا رہا ہیجہاں معروف اداکارہ دیپیکا پڈکون بھی 26 ویں منزل پر رہائش پذیر ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران اورامدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر عمارت سے تقریبا100افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ میونسپلٹی کے اہلکارجائے وقوعہ پر کارروائی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :