بھارت،شوہر ،بیوی کی اسمبلی کے سامنے خود سوزی کی کوشش

چپڑاسی کی ملازمت کے بہانے زیادتی کی، انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کی کوشش کی،خاتون کا بیان

جمعرات 14 جون 2018 17:21

ْلکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) بھارت میں شوہر ،بیوی نے اکٹھے اسمبلی کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی، 2015میں سماج وادی پارٹی کے رہنما نے چپراسی کی ملازمت دلانے کے بہانے زیادتی کی،خاتون نے رپورٹ درج کرائی انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کاس گنج کے پٹیالی علاقہ میں رہنے والی خاتون نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2015 میں سماج وادی پارٹی کے رہنما نے اسے چپراسی کی ملازمت دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لکھنولاکر ایک ہوٹل میں ٹھہرایا جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون نے مذکورہ رہنما کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی۔پولیس کے اعلی افسران اور سیاسی رہنماوں سے بھی شکایت کی تاہم اس معاملے میں انصاف نہ ملنے سے خاتون اور اس کے شوہر نے اسمبلی کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے دونوں کو گرفتار کرکے حضرت گنج پولیس اسٹیشن پہنچایا جہاں متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے ملزم ایس پی رہنما کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔