Live Updates

سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ

کلثوم نواز کی عیادت کے لیئے سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن پہنچیں گے

جمعرات 14 جون 2018 17:21

سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے۔سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن پہنچیں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد انہیں روانہ کیا اور گاڑی پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جب کہ احتساب عدالت نے انہیں حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔روانگی کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ سے ملنے کے لیے بے تاب ہوں، لندن سے آئندہ ہفتے واپسی ہوگی۔مریم نواز نے والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی اور عید کے موقع پر سب کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات