ملک میں 16 جون سے پری مون سون بارشوں کا آغاز

جمعے سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی،محکمہ موسمیات

جمعرات 14 جون 2018 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ ہفتہ 16 جون سے ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔

(جاری ہے)

عیدالفطر کے دنوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جب کہ کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کو ہزارہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے جب کہ ساہیوال ڈویڑن میں بھی بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :