نیب ریفرنسز، نواز شریف کے نئے وکیل جہانگیر جدون نے وکالت نامہ جمع کرادیا

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کو 19 جون کو حتمی دلائل کے لیے آخری موقعمل گیا

جمعرات 14 جون 2018 17:32

نیب ریفرنسز، نواز شریف کے نئے وکیل جہانگیر جدون نے وکالت نامہ جمع کرادیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں ان کی جانب سے پیروی کے لیے نئے وکیل نے اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر نواز شریف کی جانب سے جہانگیر جدون نے وکالت نامہ داخل کرادیا۔۔نواز شریف کے خلاف نیب کے تینوں ریفرنسز، العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انویسمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں جہانگیر جدون ایڈووکیٹ سابق وزیراعظم کی وکالت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کو ہدایات دینے پر کیس کی پیروی سے معذرت کرلی تھی۔ سابق وزیراعظم اور مریم نواز کو عدالت نے حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ ہو گئے ہیں جب کہ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز بھیجمعرات کو عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت کو بتایا گیا کہ امجد پرویز کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کو 19 جون کو حتمی دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا اور کیس کی مزید سماعت بھی اسی روز ہوگی۔