پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کا صوبے بھر کے ہزاروں سرکاری سکولوں کے سربراہان کو نان سیلری بجٹ جاری کرنے کا حکم

جمعرات 14 جون 2018 17:45

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کا صوبے بھر کے ہزاروں سرکاری سکولوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے صوبے بھر کے ہزاروں سرکاری سکولوں کے سربراہان کو نان سیلری بجٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو قومیں تعلیم اور صحت پر خرچ نہیں کرتیں وہ قومیں ترقی نہیںکر سکتیں گزشتہ روزمحکمہ سکولز ایجوکیشن سے متعلقہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کیں کہ پنجاب بھر کے تمام اساتذہ کو بروقت تنخواہیںادا کی جائیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر کی بیورو کریسی کو کسی ایک سیاسی پارٹی کی بجائے ریاست کا وفادار ہونا چاہئے اور کسی بھی ملک کا نظام حکومت اسی طریقہ کار سے بہتر بنایا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :