این اے 123 ، پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کے کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات 14 جون 2018 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) لاہو ر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کے ریٹرنگ آفیسر نے مذکورہ حلقے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں بتایاگیا ہے کہ اسلم گل جو پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر ہیں کوپیپلزپارٹی کی قیادت نے الیکشن لڑنے کیلئے کہا تھا جس کی روشنی میں اسلم گل نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے۔