پنجاب کی نگران حکومت نے تمام صوبائی دفاتر کے ملازمین کیلئے عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 14 جون 2018 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) پنجاب کی نگران حکومت نے تمام صوبائی دفاتر کے ملازمین کیلئے عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نگران وفاقی حکومت کے مقابلے میں پنجاب کی نگران حکومت نے نوٹیفکیشن کا اجراء تاخیر سے کیا جس کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین تاحال کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے کہ انہوں نے عید کی چھٹیاں کرنی ہیں یا نہیں کرنی جبکہ اس کے برعکس نگران وفاقی حکومت پندرہ جون سے اٹھارہ جون تک عیدکی تعطیلات کا اعلان کر نے کے ساتھ ساتھ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر چکی ہے جبکہ پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔