عیدالفطر پر شکرپڑیاں،دامن کوہ سمیت 16 تفری مقامات پر 400 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،ایس ایس پی آپریشنز

جمعرات 14 جون 2018 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر شکرپڑیاں،دامن کوہ سمیت 16 تفری مقامات پر 400 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،چاند رات پر 11 شاپنگ سینٹرز پر 200 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگے،عید الطفر پر 974 مساجد اور 233 امام بارگاہوں پر 1000 پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چاند رات اور عید کے موقع پر مساجد اور تفریح گاہوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے کہا کہ چاند رات پر 11 شاپنگ سینٹرز پر 200 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگے،عید الطفر پر 974 مساجد اور 233 امام بارگاہوں پر 1000 پولیس اہلکار تعینات ہونگے،عیدالفطر پر شکرپڑیاں،دامن کوہ سمیت 16 تفری مقامات پر 400 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے سیکیورٹی صورتحال مانیٹر کی جائے گی،مری جانے والے راستے کشمیر ہائی وے پر ناکہ لگایا جائے گا جہاں موٹر سائیکل پر ویلنگ کرنے والوں کو روکا جائے گا،عید پر ڈیوٹی رینے والے پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سہراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :