رینجرز نے کراچی کے علاقے کالاپل کے پاس لوٹ مار کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

جمعرات 14 جون 2018 17:50

رینجرز نے کراچی کے علاقے کالاپل کے پاس لوٹ مار کرنے والے ملزم کو زخمی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) رینجرز نے کراچی کے علاقے کالاپل کے پاس لوٹ مار کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،رینجرز حکا م کے مطابق ملزم کالاپل کے پاس اسلحے کے زور پر لوٹ مارکررہا تھا کہ ایک شہری نے اپنی گاڑی سے اس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ملزم زخمی ہوگئی ،واقعے کی اطلاع ملنے پر رینجرز نے موقع پر پہنچ کر ملزم کا حراست میں لے لیا جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا،علاوہ ازیں پولیس نے لوگوں کو دھوکہ دیکر رقم بٹورنے والے جعلساز کو شاہراہ فیصل سے گرفتار کرلیا ہے ،ملزم دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا تاہم پولیس کی بروقت کاروائی نے اس کی کوشش کو ناکام بنادیا،پولیس کا کہناکہ ملزم لوگوں سے دھوکے سے رقم لیتا تھا جس کے بعد دبئی فرار ہوجاتا تھا ،اس بار ملزم کا دیاگیا ایک چیک باؤنس ہونے کے باعث ملزم کی اصلیت سامنے آئی جس کے بعداس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے