کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات وواقعات میں4افراد جاں بحق

جمعرات 14 جون 2018 17:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات وواقعات میں4افراد جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت8 افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ نامعلوم افرادکی فائرنگ سے محمد نعیم ہلاک ہو گیا اسی طرح سوراب کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں خواتین جاں بحق جبکہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے کنگری کے علاقے میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں سیف اللہ ہلاک ہو گیا اس کے علاوہ خاران کے علاقے میں حادثہ میں محمد قاسم ہلاک ہو گیا حب ڈیم میں مچھلی کا شکار کر تے ہوئے پانی میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہو گیا کوئٹہ میں گولی لگنے سے خاتون مسماة (ذ) زخمی ہو گیا اسی طرح حب کے علاقے میں حادثہ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی خاران میں گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو خواتین شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اسی طرح سبی کے علاقے ڈنگرہ میں ٹرک اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد کمال خان اور گل بہار زخمی ہو گئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے ۔