تعلیم عمران خان کے دس نکاتی پلان کا ایک حصہ ہے ،اقتدار میں آکر تعلیم میں اصلاحات لائیں گے، خرم شیر زمان
جمعرات 14 جون 2018 18:05
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے PS-110 کے امیدوار خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی نظام میں وسیع ترقی بنیادی ڈھانچے اور معیار دونوں میں ضروری ہے۔
اسکول جانے والے بچوں کے والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولز میں نہیں بھیج سکتے کیونکہ اسکولوں کی فیسیں اور ٹیوشن کے اخراجات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی تھی لیکن بعد میں یہ ایک خسارہ ثابت ہوا جب حکومتی اسکولوں میں بجلی ہی دستیاب نہ تھی اور آج بھی ساٹھ لاکھ کے قریب بچے اسکول نہیں جاتے، جبکہ ہر سال تعلیم پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین ایس اے ٹی ٹیسٹ ظاہر کرتے ہیں کہ پورے صوبے میں تعلیم کی سطح انتہائی پست ہے۔ ریاضی اور سائنس میں بچے پرائمری اور مڈل کی سطح پر انتہائی کمزور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سندھ میں خیبر پختونخواہ کی طرز پر تعلیمی اصلاحات لائے گی بشمول بنیادی ڈھانچے یعنی بائونڈری وال، پینے کے پانی، ٹوائلٹ، برقی سہولیات، فرنیچر اور کمپیوٹر لیب وغیرہ ۔ ٹیچنگ اسٹاف کی میرٹ پر بھرتیاں۔ اسکول اور ٹیچرز کی مشکلات کا حل تلاش کرنے کے لیے اسیسمنٹ۔ نو سے سولہ سال تک کے بچوں کے لیے شام کے اسکولوں میں اسپیڈ لٹریسی پروگرام ۔آزاد مانیٹری یونٹ اور مفت کتابیں وغیرہ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرکاری اسکول سسٹم کو ترقی دینا بہت اہم ہے تاکہ جو والدین پرائیویٹ اسکولوں کا خرچ نہیں اٹھا سکتے اپنے بچوں کو مفت یا انتہائی کم قیمت پر سرکاری اسکولوں میں بھیجیں اور معیاری تعلیم حاصل کریں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.