کراچی، نیب نے رضا عباس اور ڈائریکٹر لینڈ جاوید عرف کنچا کو گرفتار کر لیا

جمعرات جون 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) کراچی میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ناصر عباس کے برادر نسبتی رضا عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ جاوید عرف کنچا کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری گلستان جوہر بلاک چھ میں ہونیوالی بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیب کی بڑی کارروائی دو دن پہلے ضمانت پانے والے کرپشن چارجز میں گرفتار سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس رہائی پاتے ہی ایک بار پھر قانون کے شکنجے میں آگئے۔

(جاری ہے)

نیب نے کاروائی کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر کے برادر نسبتی رضاعباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ جاوید عرف کنچاکو بھی گرفتار کرلیا۔ملزمان کی گرفتاری حالیہ دنوں میں دائر کردہ کرپشن ریفرنس پرکی گئی۔ گرفتارملزمان پرگلستان جوہر بلاک 6 میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سمیت بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔نیب کے مطابق کرپشن ریفرنس میں ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو نوید اظہار بھی مطلوب ہیں جس کی گرفتاری بھی بہت جلد عمل میں آجائیگی۔

متعلقہ عنوان :