لاڑکانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

جمعرات 14 جون 2018 18:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) لاڑکانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں سمیت چار افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں عاقل تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد قتل جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا ہے۔قتل کے بعد مقتولین کے ورثا نے لاشوں کی ساتھ آگانی میں دھرنا دے دیا ہے جس کے بعد سکھر لاڑکانہ روڈ بلاک ہو گیا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔