چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا عید الفطر کی نماز کے حوالے سے چائنا گراؤنڈ، نشتر پارک و دیگر عید گاہوں کا دورہ

جمعرات جون 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کی تکمیل کو جلد ازجلد مکمل کر لیا جائے گا جمعہ کو عید ہوء تو ایسے انتظامات کر لئے ہیں کہ شہری اطمینان کے ساتھ عید منا سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ کے ہمراہ چائنا گراؤنڈ، نشتر پارک و دیگر عیدگاہوں کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو مکمل طور پر ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ صفاء ستھراء اور کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے عمل کو کنٹرول میں رکھیں عید کے تینوں دن، کچرا اٹھنے اور ٹھکانے لگانے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے اس سلسلے میں بورڈ کی کارکردگی کا ازخود بھی جائزہ لے رہے ہیں، بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہی ہیں اور کوء موقع کیوں نہ ہو بلدیاتی خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ کئے بغیر بہترین بلدیاتی خدمات فراہم کرتے ہیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عیدالفطر کی نماز سے لیکر تینوں دن شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے ایسا نہ ہو کہ بلدیاتی خدمات کی ضرورت ہو اور عملہ دستیاب نہ ہو۔