عید الفطر کون کہاں منائیگا

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی گلستان میں ،نگران وزیراعلی بلوچستان علائو الدین مری کوئٹہ میں ،سپیکر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کوئٹہ اور لاہور میں ،چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری انجیرہ ،پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی گلستان میں عید منائیں گے

جمعرات 14 جون 2018 18:16

عید الفطر کون کہاں منائیگا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) عید الفطر کون کہاں منائیگا ،اس سال بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں منتخب نہ تو کوئی وزیراعلی ہے اور نہ کوئی وزیر نہ ایم این اے اور نہ ہی کوئی ایم پی اے مرکز سمیت چاروں صوبوں میں نگران سیٹ اپ موجود ہیں ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی عید اپنے آبائی گائوں گلستان میں ،نگران وزیراعلی بلوچستان علائو الدین مری کوئٹہ میں ،اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کوئٹہ اور لاہور میں ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی گلستان میں ،مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری انجیرہ میں ،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نوابزادہ میر نعمت زہری انجیرہ میں ،بی این پی عوامی کے صدر میر اسرار زہری خضدار میں ،سابقہ وزیر داخلہ میر ظفر زہری خضدار میں ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تربت میں ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کراچی اور وڈھ میں،سابق وزیراعلی بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل وڈھ اور کراچی میں ،بلوچستان کے نگران وزیراعلی اور باپ پارٹی کے مرکزی صدر سردار صالح بھوتانی دریجی میں ،این اے 272گوادر کم لسبیلہ سے آزاد امیدوار اسلم بھوتانی دریجی میں ،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر سابقہ وفاقی وزیر میر جام کمال خان عالیانی حب میں ،سابقہ صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ حب میں ،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر اسماعیل لہڑی کوئٹہ میں ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابقہ سینیٹر حافظ حسین احمد کوئٹہ میں ،سابقہ صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کوئٹہ میں ،تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند اسلام آباد اور سنی شوران میں ،بلوچستان عوامی پارٹی کے سرپرست اعلی سعید احمد ہاشمی کوئٹہ میں ،پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظوراحمد کاکڑ کوئٹہ میں ،نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابقہ صوبائی وزیر میر جان محمد بلیدی کراچی میں ،نیشنل پارٹی کے سابقہ صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو خضدار میں ،بی این پی عوامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر اسد بلوچ پنجگور میں ،نیشنل پارٹی کے سابقہ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ پنجگور میں ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کوئٹہ اور قلات میں ،خان آف قلات میر سلیمان دائود لندن میں ،مری قبیلے کے سربراہ اور سابقہ صوبائی وزیر نواب جنگیز خان مری کراچی اور کوہلو میں ،نوابزادہ گزین مری کوئٹہ اور کوہلو میں ،سابقہ صوبائی وزیر اطلاعات محمد یونس ملازئی کوئٹہ میں ،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کوئٹہ میں ،سیکرٹری اطلاعات سربلند خان جوگیزئی لورالائی میں ،سابقہ سینیٹر پیپلز پارٹی روزی خان کاکڑ کوئٹہ میں ،پشتون اولس جرگے کے کنوینئر اور سابقہ صوبائی وزیر نواب ایاز خان جوگیزئی کوئٹہ میں ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء مولانا عبدالواسع قلعہ سیف اللہ ،اے این پی کے مرکزی رہنماء انجینئر زمرک خان اچکزئی قلعہ عبداللہ ،اے این پی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی چمن میں،سیکرٹریٹ اطلاعات بابت کاکا کوئٹہ میں ،سابقہ صوبائی وزیر عبیداللہ جان بابت لورالائی میں ،سابقہ صوبائی وزیر مجید خان اچکزئی کوئٹہ اور گلستان میں ،سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرا زبگٹی ڈیرہ بگٹی میں ،بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب عالی بگٹی کراچی میں ،جمہوری وطن پارٹی کے صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کوئٹہ میں ،پیپلزپارٹی کے سابقہ صدر میر صادق عمرانی نصیرآباد میں ،مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر شیخ جعفرخان مندوخیل ژوب اور کوئٹہ میں،بلوچستان عوامی پارٹی (ابا ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کوئٹہ میں،سابقہ سینیٹر سردار فتح محمد حسنی کوئٹہ اور کراچی میں ،سابقہ صوبائی وزیر کھیل اور ثقافت میر مجیب الرحمان محمد حسنی کوئٹہ میں ،سابقہ صوبائی وزیر واسا میر حبیب الرحمان محمد حسنی کراچی اورکوئٹہ میں ،بلوچستان کے سابق وزیراعلی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف ساروان نواب محمد اسلم رئیسانی کوئٹہ میں ،باپ پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ سراج رئیسانی کوئٹہ میں ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کوئٹہ میں ،میٹر پولیٹن کارپوریشن کے میئر ڈاکٹر کلیم اللہ کوئٹہ میں ،ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ کوئٹہ میں عید منائیں گے۔