صوابی ،ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش پرپابندی

جمعرات 14 جون 2018 18:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر صوابی خورشید عالم محسود نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ ،فائر کریکرز، چائنہ پٹاخوں اور ہر قسم کا آتشین اسلحہ لے کر چلنے پر ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔