پشاور،سی ٹی ڈی کی کارروائی،چرن جیت سنگھ کاقاتل گرفتار

جمعرات 14 جون 2018 18:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) محکمہ انسداددہشتگردی خیبرپختونخوا نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کی ہے اور سکھ کمیونٹی کے رہنما چرن جیت سنگھ کے قتل میں ملوث مبینہ ٹارگٹ شہریارولد سلطان ساکن کگہ ولہ بڈھ بیر کوگرفتارکرلیاہے سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نی29مئی2018ء کوکوہاٹ روڈ سکیم چوک میں اپنی جنرل سٹورکی دکان میں چرن جیت سنگھ کوٹارگٹ کرکے قتل کردیاتھا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے دیگرساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی گرفتاریاں بہت جلد عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :