عیدکا دن ملنساری اور اخوت کا درس دیتا ہے،خوشیوں میں لوگوں کو شریک کرکے اسے دوبالا کرنا چاہیے،میر سہیل الرحمن بلوچ

عید کے پر مسرت موقع پرغریب افراد کی مدد کرکے انہیں خوشیوںمیں شامل کرنا چاہیے،کمشنر سبی ڈویژن

جمعرات 14 جون 2018 18:13

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ عیدکا دن ملنساری اور اخوت کا درس دیتا ہے،عید کی خوشیوں میں لوگوں کو شریک کرکے اسے دوبالا کرنا چاہیے،عید کے پر مسرت موقع پرغریب افراد کی مدد کرکے انہیں خوشیوںمیں شامل کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ عیدسے ہمیں خوشیوں کے ساتھ ساتھ بھائی چارئے ،ملنساری اور اخوت کا درس ملتا ہے ،رمضان کے مقدس مہینہ کے اختتام پر عید کادن امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے اور اس مقدس دن میں غریب و نادار افرادکو اپنی خوشیوں میں شامل کرکے عید کی حقیقی خوشیوں کو حاصل کیا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ عید کا دن جہاں ہمیں خوشیوں کا پیغام دیتا ہے وہاں عید امن بھائی چارئے اور سلامتی کو فروغ دینے کا بھی درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اس بابرکت اور خوشیوں سے بھرئے اسلامی تہوار کے موقع پر ہمیں اپنے ارد گرد غریب و نادار افراد کو تنہاء نہیں چھوڑنا چاہیے اور فطرانہ و زکواة کے علاوہ ایسے استحقاق کے مستحق افراد کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عید کی خوشیوں کودوبالا بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :