نئی دلی، شبیر احمد شاہ سخت علیل ہو گئے، ایک منٹ بھی استادہ رہنے سے قاصر

جمعرات 14 جون 2018 18:09

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں شدید علیل ہو گئے ہیں اور وہ نماز کیلئے بھی استادہ نہیں رہ سکتے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس بات کا انکشاف بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے آٹھ برس کی غیر قانونی نظر بندی سے حال ہی میں رہا ہونے والے تین کشمیریوں محمد صدیق گنائی، غلام جیلانی لالو اور فاوق احمد ڈاگا نے سوپورمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شبیر احمد شاہ ایک منٹ بھی استادہ رہنے سے قاصر ہیں اور سخت علالت کے باوجود انہیں مناسب طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی اور کسی اچھے ہسپتال میں منتقل کرنے کے بجائے انہیں ایک چھوٹے سیل میں رکھا گیا ہے۔ وفد کے ارکان نے کشمیر ی نظر بندوں کے حقوق بری طرح سے پامال کرنے پر تہاڑ جیل انتظامیہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے شبیر احمد شاہ سمیت تمام نظر بندوں کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ وفد نے صدیق گنائی، غلام جیلانی لالو اور فاروق احمد ڈاگا کو رہائی پر مبارکباد دی اور نظر بندی کے دوران صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے پر انہیں سراہا۔

متعلقہ عنوان :