داعش سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ درجن مشتبہ افراد گرفتار،ترک حکام

جمعرات جون 18:11

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) ترک حکام نے کہا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ درجن مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروپ داعش کے ساتھ تعلق رکھنے کے شبے میں کم از کم اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تمام افراد دو بڑے شہروں استنبول اور ازمیر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے۔ اس سلسلے میں چھاپے ترک خفیہ ادارے کی ابتدائی چھان بین کے بعد انسداد دہشت گردی کی پولیس نے مارے۔ دس مشتبہ عسکریت پسندوں کو بحیرہ ایجیئن پر واقع ساحلی شہر ازمیر میں سے حراست میں لیا گیا جبکہ آٹھ کو استنبول سے گرفتار کیا گیا۔ یہ امر اہم ہے کہ اسلامک اسٹیٹ ترکی میں کئی بم حملوں میں ملوث رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :