قطر کا ایران کے ساتھ اتحاد شرمناک امرہے،شیخ سلطان بن سحیم

قطر سعودی ، اماراتی ، بحرینی اور کویتی بھائیوں کے خلاف فارسیوں کا دفاع کررہا ہے

جمعرات 14 جون 2018 18:11

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) قطر کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ سلطان بن سحیم نے کہا ہے کہ قطر کا ایران کے ساتھ اتحاد ایک شرم ناک امرہے،قطر سعودی ، اماراتی ، بحرینی اور کویتی بھائیوں کے خلاف فارسیوں کا دفاع کررہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ سلطان بن سحیم نے بدھ کو سلسلہ وار ٹویٹس میں ایرانی رجیم کی طرف داری پر دوحہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ قطری کے طور پر ہمارے لیے اس سے بڑی شرم کی بات اور کوئی ہو نہیں سکتی کہ ایک کے بعد دوسرا حمد رجیم فارسیوں کا دفاع کررہا ہے مگر کس کے خلاف وہ سعودی ، اماراتی ، بحرینی اور کویتی بھائیوں کے خلاف فارسیوں کا دفاع کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اگر یہ شرم کی بات نہیں تو پھر یہ کیا ہی شیخ سلطان قطر کے سابق امیر حمد بن خلیفہ اور سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ حمد بن جاسم بن جابر کا حوالہ دے رہے تھے۔

انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دیانت دار اور دلیر عرب اس وقت حوثی باغیوں کے پنجے سے الحدیدہ کی بندرگاہ کو آزاد کرانے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ غدار قطری رجیم ایرانی ایجنٹ بن کر اپنی غداری کے پر پرزے دکھا رہا ہے۔شریف قطریوں کے لیے اس سے بد ترین دن اور کیا ہوسکتے ہیں۔