نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، پولنگ سٹیشنز میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ
جن سکولوں میںپولنگ سٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں وہاں پر عدم دستیاب سہولتوں کی کمی کو جلد سے جلد پورا کیا جائے‘ڈاکٹر حسن عسکری عدم دستیاب سہولتوں کو مقررہ مدت میں پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے بھی انتہائی اہم ہے پولنگ کے عمل کے دوران متعلقہ عملے کو غیر جانبدار رہ کر پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 14 جون 2018 18:49
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ جن سکولوں میںپولنگ سٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں وہاں پر عدم دستیاب سہولتوں کی کمی کو جلد سے جلد پورا کیا جائے،عدم دستیاب سہولتوں کو مقررہ مدت میں پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے بھی انتہائی اہم ہے۔
انہو ںنے ہدایت کی کہ سکولوں میں قائم پولنگ سٹیشنز کے ضروری انفراسٹرکچر کو مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نان سیلری بجٹ کے فوری اجراء کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے جلد سے جلد اجراء کو یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ ڈبل شفٹ سکولوں میں کام کرنے والے جزوقتی اساتذہ کی تنخواہ کے لئے بھی نان سیلری بجٹ جاری کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ اساتذہ کو بروقت تنخواہیں ملنی چاہئیں اور انہیں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیئے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے سکولوں میں قائم پولنگ سٹیشنز پر عملی طورپر سہولتوں کی فراہمی کو ہر قیمت پر بروقت مکمل کیا جائے اور 25 جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے ضروری سہولتوں کو مقررہ مدت میں یقینی بنایا جائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیوروکریٹس کو پروفیشنل اور مثبت سوچ کا حامل ہونا چاہیئے اور انہیں کسی بھی پارٹی کی بجائے ریاست کا وفادار ہونا چاہیئے۔عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی ہر حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل کے دوران متعلقہ عملے کو غیر جانبدار رہ کر پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے اور کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت کی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیئے۔ شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کے قیام اور عملے کی تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیر قانون و خزانہ ضیاء حیدر رضوی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، سیکرٹری بلدیات و شہری ترقی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری نگران وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.