آبی وسائل ہمارے صوبے کاقیمتی سرمایہ ہیں،سیکرٹری آبپاشی سلیم خان کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 14 جون 2018 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسزگروپ گریڈ21کے آفیسرسیکرٹری توانائی وبرقیات محمد سلیم خان نے سیکرٹری آبپاشی کی حیثیت سے اضافی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد محکمہ آبپاشی کے افسران نے انہیں ادارہ ہذاکی زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آبپاشی محمد سلیم خان نے کہا کہ آبی وسائل ہمارے صوبے کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کا موثراستعمال اورقدرت کے اس خزانے سے فائدہ اٹھاناہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران پر زوردیاکہ پانی جیسی نعمت کو محفوظ کرنے کے لئے ہمیں بڑے ڈیمز اورReserviorsکی تعمیر پر کام کرناہوگا کیونکہ آنے والے دورمیں پانی کے ذخائرنہایت اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایمانداری اورنیک نیتی سے اپنی فرائض کی انجام دہی کے لئے توانائیاں صرف کرناہوں گی تب ہم اپنے مقاصدکے حصول میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :