امیر حیدر خان ہوتی اور سردار حسین بابک کا شاہ حسین سنگین کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 14 جون 2018 18:51

امیر حیدر خان ہوتی اور سردار حسین بابک کا شاہ حسین سنگین کی وفات پر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے این وائی او چارسدہ کے صدر شاہ حسین سنگین کی ناگہانی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم سنگین خان پہلے پی ایس ایف اور پھر این وائی او کے قابل اور محنتی کارکن تھے اور ذیلی تنظیموں میں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، انہوں نے کہا کہ سنگین شاہ کی وفات پارٹی اور این وائی او کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ، انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی دکھ اور کرب کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے ، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔